یوگی نے ہائی ٹیک بس اڈے عالم باغ کا افتتاح کر دیا
لکھنؤ- - - - -وزیراعلیٰ یوگی نے ہائی ٹیک بس اڈے عالم باغ کا افتتاح کیا۔ یہ بس اڈہ انتہائی جدید ترین طریقے پر قائم ہوا ہے جہاں سے نہ صرف پورے اترپردیش بلکہ ملک کی کئی اہم ریاستوں اور شہروں کو جانے والی بسیں یہاں سے روانہ ہوں گی۔ بس اڈے کو مکمل طور پر ائیر کنڈیشن بنایا گیا ہے بہترین اے سی روم اور مسافروں کے لیے دیگر سہولیات مہیا ہیں ۔
اطلاعاتی الیکٹرانک چارٹ پر ایک نظر پڑتے ہی اس کا علم ہوجائے گا کہ کون سی بس کہاں جانے والی ہے اور کس پلیٹ فارم پر کھڑی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس کا افتتاح کرکے ریاست کے عوام کو ایک بڑا تحفہ دینے کا اعلان کیاکیونکہ اس بس اڈے کی شروعات سماج وادی پارٹی کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے کی تھی ۔ اس لئے اس کا افتتاح ایک روز قبل کل گیارہ جون کو ہی سماج وادی کے کارکنوں نے کردیا تھا اس لئے آج یوگی کے ہاتھوں افتتاح کے وقت سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ۔