فیفا ورلڈ کپ:کازان میں مسلمان شائقین کیلئے خصوصی اہتمام
ماسکو: روس کا شہر کازان مسلمان فٹبال شائقین کیلئے بہترین جگہ ہے۔ فیفا ورلڈ کپ کے میچز دیکھنے کیلئے جانے والے مسلمان شائقین کو یہاں نہ صرف حلال کھانا دستیاب ہے بلکہ عبادت کی جگہ اور مساجد بھی آسانی سے مل جائیںگی۔ ماسکو سے ایک گھنٹہ 20منٹ کی بذریعہ جہا ز مسافت پر واقعہ انتہائی خوبصورت شہر مسلم ثقافت سے لبریز ہے۔ روس میں جہاں فٹبال ورلڈ کپ کا میلہ سج گیا ہے وہاں روس کا شہر کازان مسلمانوں کیلئے بہترین مقام ہے۔ یہاں مختلف مذاہب اور ثقافتوں سے جڑے افراد موجود ہیں۔ میگا ایونٹ کے میچ دیکھنے روس جانے والے مسلم شائقین کو یہاں اپنے آخری روزے کی حالت میں مشکل کا سامنا نہیں ہو گا، یہاںکسی بھی ریسٹورنٹ میں با آسانی حلال کھانا دستیاب ہے۔عید کی نماز کیلئے مساجد میں خصوصی اہتمام بھی کیا جاتا ہے ۔نماز اورعبادت کیلئے بھی شہر میں کئی مساجد موجود ہیں، مسلمان فٹبال شائقین یہاں بغیر روک ٹوک اپنی نمازیں اور دیگر عبادات کی ادائیگی کر سکتے ہیں۔