Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنگاپور : 250 مفت ’’ٹرمپ کِم برگرز‘‘ 25 منٹ میں ختم

سنگاپور ۔۔۔سنگاپور میں امریکی اور شمالی کوریا کے سربراہ کے درمیان تاریخی ملاقات کے موقع پر ایک مقامی ریستوران نے 250 برگر مفت تقسیم کیے۔ ان برگروں کودونوں رہنمائوں کے نام سے منسوب کیا گیا تھا۔ سنگاپور کے مقامی اخبار کے مطابق مقامی ریسٹوران میں تیار کئے جانے والے دونوں رہنمائوں کے نام سے منسوب برگرز صرف 25 منٹ کے اندر ہی ختم ہو گئے۔رائل پلازا ہوٹل سے متصل ریسٹوران کی انتظامیہ کا کہنا  تھا کہ برگرز پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر تقسیم کیے گئے۔’’ٹرمپ کِم برگر‘‘  مرغی کے قیمے اور سمندری گھاس سے تیار کئے گئے تھے جس کو فرنچ فرائیز اور کورین رائس رولز کے ساتھ پیش کیاگیا تھا۔ 

شیئر: