میڈرڈ۔۔۔ا سپین نے پیشکش کر دی ہے کہ وہ بین الاقوامی سمندری پانیوں میں پھنسے تارکین وطن کے ایک بحری جہاز کو اپنے ہاں لنگر انداز ہونے کی اجازت دینے پر تیار ہے۔ ہسپانوی حکومت نے کہا ہے کہ یہ پیشکش انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ اٹلی اور مالٹا کے درمیان اب تک شدید اختلافات پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے وہ اس جہاز کو اپنی کسی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی اجازت دینے سے انکاری ہیں۔ اس جہاز پر سوار 639 تارکین وطن میں 11 بچے اور 7 حاملہ خواتین بھی شامل ہیں۔یہ بحری جہاز جبرالٹر میں رجسٹرڈ ہے۔