ڈھاکا۔۔۔بنگلہ دیش میں مون سون کی بارشوں کی وجہ سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 12 روہنگیا مہاجرین ہلاک ہو گئے ۔ ضلعی اہلکار مامون الرحمان نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقے میں متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے 4کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیشی مہاجر کیمپوں میں موجود لاکھوں روہنگیا باشندوں میں سے ہزارہا کی زندگی مون سون کی بارشوں کی وجہ سے شدید خطرے میں ہے۔