Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کے پاس بس ایک اور موقع باقی

مملکت سے شائع ہونےوالے اخبار ”عکاظ“ کا اداریہ نذر قارئین ہے
کوئی ساعت ایسی نہیں گزر رہی جس میں سعودی عرب کی زیر قیادت عرب اتحاد اور یمن کی سرکاری افواج حوثی باغیوں کو در انگیز ضربیں نہ لگا رہی ہوں۔ یمن میں حوثیوں کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔ مالی اور انسانی نقصانات کا دائرہ بڑھتا جارہا ہے۔ عرب اتحاد اور یمن کی سرکاری افوا ج کی تازہ ترین اسٹراٹیجک عسکری کامیابی الحدیدہ کے اہم علاقوں کی آزادی کی صورت میں منظر عام پر آئی ہے۔ یمن سے متعلق سلامتی کونسل کا اجلاس ہونے والا ہے۔ پروگرام کے مطابق 15جون کو منعقد ہوگا۔ یمن کیلئے اقوام متحدہ کے ایلچی صنعاءکے حالیہ دورے کے نتائج اور امن منصوبے کا بنیادی ڈھانچہ سلامتی کونسل کے ارکان کے سامنے رکھیں گے۔ 
عملی طور پر الحدیدہ شہر میں حوثیوں کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے سوا کوئی اور راستہ نہیں رہ گیا ۔ مختلف محاذوں پر حوثیو ں کی صفوں کی صفیں بچھتی چلی جارہی ہیں۔ سرکاری افواج الحدیدہ میں داخل ہوچکی ہیں جسے حوثیوں سے پاک کرنے اور عرب اتحاد کی پوزیشن مضبوط کرنے کے لئے مسلسل پیشقدمی کررہی ہیں۔ الحدیدہ سمیت دیگر تمام علاقوں کی آزادی فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔ صورتحال بتا رہی ہے کہ اگر حوثیوں نے یمنی عوام کے مطالبات کے آگے سر نہ جھکایا، تمام ہتھیار حکومت کے حوالے نہ کئے ،ریاستی اداروں پر قبضہ ختم نہ کیا ،اغوا شدگان کو آزاد نہ کیا او رآئندہ سیاسی عمل میں حصہ لینے کیلئے سرکاری حکام کے ساتھ بامقصد گفتگو شروع نہ کی تو ایسی صورت میں انکی تباہی یقینی ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: