سپریم کورٹ کی طرف سے شیخ رشید کو اہل قرار دینے کے بعد یہ موضوع ٹرینڈ بن گیا۔ متعدد لوگوں نے ٹویٹ کرکے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
انجینیئر رائے عثمان نے کہا: یہ شخص ہمارے ملک کا سب سے بڑا جھوٹا ہے۔ اسکی ساری پیشگوئیاں ہمیشہ غلط ثابت ہوئیں۔
زین احمد طارق کہتے ہیں: شیخ صاحب کو مبارکباد۔ پنڈی بوائز کبھی کرپٹ نہیں ہوا کرتے۔
نبیل چوہدری کہتے ہیں :شیخ رشید نے پچھلے 5سال میں بڑے کارنامے انجام دیئے۔ انہوں نے (ن) لیگیوں پر اخلاقی اور قانونی فتح حاصل کی۔
فرزانہ ملک لکھتی ہیں :شیخ صاحب کو صادق او رامین قرار دیدیا گیا۔ انہیں سپریم کورٹ سے سرٹیفکیٹ مل گیا۔ وہ اب الیکشن 2018ءمیں حصہ لے سکیں گے۔
آمنہ علی لکھتی ہیں :پنڈی بوائے کو اہل قرار دیدیا گیا۔
وقاص احمد کا ٹویٹ ہے: مجھے آج تک انکے یہ الفاظ یاد ہیں کہ شیخ رشید تو ہوگا اسمبلی میں مگر نواز شریف نہیں ہوگا۔ شیخ صاحب نے تو تمام پٹواریوں کو حیرت زدہ کردیا۔
منیبہ سردار کہتی ہیں کہ پنڈی والے تم گریٹ ہو۔
تحریم لکھتی ہیں :ان شاءاللہ شیخ رشید نااہل ہی رہیں گے۔
صبیح الحسنین کہتے ہیں: نواز شریف کو اس حقیقت کو تسلیم کرنے کے باوجود نااہل قرار دیا گیا کہ انہوں نے غلطی سے اپنے کاغذات نامزدگی میں اثاثے ظاہر نہیں کئے جبکہ شیخ رشید نے بھی اثاثے ظاہر نہ کرنے کی اپنی غلطی تسلیم کی لیکن پنڈی والے کو اہل قرار دیدیا گیا۔
مدثر نذر ٹویٹ کرتے ہیں :سر ! مبارکباد ..... اللہ آپ پر اپنی نعمتیں برساتا رہے(آمین)۔