رمضان المبارک کی ستائیسویں شب کے حوالے سے دنیا بھر میں لیلۃ القدر ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا اور مسلمانانِ عالم اپنے رب کے حضور معافی یا ایک دوسرے سے دعاؤں کی درخواست کرتے نظر آئے۔
شاہد آفریدی فاونڈیشن نے ٹویٹ کیا : بے شک ہم نے اس قرآن کو شب قدر میں نازل کیا ، آج کی رات اللہ کے حضور معافی مانگنے کی رات ہے۔ اللہ تعالی ہمارے گناہوں کو معاف کرے اور ہمیں بہتر انسان بننے کی توفیق دے۔
ڈاکٹر آکاش راج نے کہا : اپنا وقت اس بات کو جاننے میں ضائع نہ کریں کی کونسی رات لیلۃ القدر ہے ۔ نماز پڑھیں ، قرآن پڑھیں ، صدقہ دیں ، اللہ تعالی کے حضور معافی اور رحمت طلب کریں ، اچھے اعمال کریں ، دعا کریں اور رمضان کے آخری روز تک ان اعمال کو جاری رکھیں۔
ماریہ نے ٹویٹ کیا : یہ وہ رات ہے جب پاکستان وجود میں آیا۔ آج اسلامی کیلنڈر کے حساب سے ہمارے ملک کا 71واں یوم آزادی ہے۔ پاکستان زندہ باد۔
سیدہ ترمزی نے کہا : بے شک اللہ تعالی انہیں لوگوں کو معاف کرتا ہے جو اسکے حضور توبہ کرتے ہیں۔
نعمان طور نے ٹویٹ کیا : اللہ تعالی آپ معاف فرمانے والے ہیں ، معافی کو پسند کرتے ہیں لہذا ہمیں معاف کر دیجئے۔
ایک اور صارف نے ٹویٹ کیا : شیطان کہتا ہے کہ بندے تیرے گناہ معافی کے لیے بہت زیادہ ہیں۔ اللہ کہتا ہے کہ اگر تمہارے گناہ آسمان جتنے بھی ہو تو بھی میں انہیں معاف کر دوں گا۔ آج کی رات ہمیں صدق دل سے اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگنے کی ضرورت ہے۔
رومان نے کہا : اللہ تعالی ہم پر اپنی رحمتیں نازل کرے اور ہمیں سیدھے رستے کی جانب ہدایت دے۔
And Indeed Allah FORGIVE those who Repents #LaylatulQadr pic.twitter.com/R7bALrvT4r
— Syeda Trimzi (@TrimiziiSyeda) June 11, 2018
“Indeed, We sent the Qur'an down during the Night of Decree” – Al-Qadr [97:1]
It is known to be a night of forgiveness. May Allah forgive our sins and help us become better humans on this auspicious night, amen!#SAF #SAFCares #HopeNotOut #LaylatulQadr #Ramzan2018 #BetterPakistan pic.twitter.com/gPYXzxHKTW— S Afridi Foundation (@SAFoundationN) June 11, 2018