Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرین کے ٹکٹ کیلئے شہر کا چکر کاٹنے سے چھٹکارا

نئی دہلی ۔۔۔۔ہند کے دوردراز علاقوں میں آباد دیہی علاقوں اور قصبوں کے باشندوں کو ٹرین کے ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے میلوں پیدل چل کر شہرمیں قائم ریلوے اسٹیشنوں کا چکر کاٹنا پڑتا تھا اور اس سلسلے میں بسااوقات ٹکٹ نہ ملنے پر ناامیدی بھی ہاتھ لگتی تھی ۔محکمہ ریلوے نے لوگوں کو مشکلات سے بچانے کیلئے آن لائن ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے سیٹیں مختص کرانے اور ریلوے سے متعلق دیگر خدمات کیلئے وزارت آئی ٹی سے معاہدے پر دستخط کئے۔ اس کے تحت آئندہ ماہ حکومت کی جانب سے قائم کردہ سی ایس سی(کامن سروس سینٹر) کے ذریعے ٹرین کا ٹکٹ بک کیا جاسکے گا۔وزیر ریلوے پیوش گوئل نے کہا کہ ملک کے تمام 2.9لاکھ سی ایس سی کو تکنیک کے ذریعے منسلک کرتے ہوئے ٹرین کا ٹکٹ بک کرانے کے اہل بنایا جائے گا۔ اس وقت تقریباً40ہزار سی ایس سی ٹکٹ کنیکٹ ہیں اور آئندہ ماہ کے دوران تمام خدمات کے مراکز میں ٹکٹ کی بکنگ کی سہولت ہوگی۔
مزید پڑھیں:- - - -ممبئی: دیپکا پڈکون کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی

شیئر: