Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدلیہ کے ساتھ امتیازی سلوک مرکزکے آمرانہ روئیے کا مظہرہے، مایا وتی

لکھنؤ۔۔۔بی ایس پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی نے مودی حکومت پر عدلیہ کے ساتھ امتیازی سلوک کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ مرکزی حکومت کی ہٹ دھرمی اور آمرانہ رویہ کا مظہرہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر قانون اور دیگر مرکزی وزراء کہہ رہے ہیں کہ مرکزی وزارت قانون کوئی ’’ڈاک گھر ‘‘نہیں جو ججوں کی تقرری کے معاملے میں سپریم کورٹ کے کالجیئم کی سفارش پر آنکھ موند کر عمل کرتا رہے۔ حکومتی وزیر اگر عدلیہ کا احترام نہیں کرسکتے تو کم از کم بے عزتی تو نہ کریں۔ مرکزی حکومت کا وزارت قانون اگر ’’پوسٹ آفس ‘‘نہیں ہے تو اسے پولیس اسٹیشن بننے کا بھی حق آئین اور قانون نے نہیں دیا۔ مرکزی حکومت کو عدلیہ کو بات بات پر بے عزت کرنے کے اپنے غیر جمہوری روئیے میں تبدیلی لانی چاہئے۔
مزید پڑھیں:- - - -بیوی اور ساس سے تنگ آکر نوجوان کی خود کشی

شیئر: