پانی چوری روکنے کی ذمے داری رینجرز کے حوالے
کراچی۔۔۔نگراں حکومت سندھ نے صوبے میں زرعی پانی کی چوکیداری کے لیے رینجرز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاؤس میں محکمہ آب پاشی کے اجلاس کی صدارت نگراں وزیر اعلیٰ سندھ فضل الرحمن نے کی جس میں وزیر آب پاشی مشتاق شاہ، پرنسپل سیکرٹری سہیل راجپوت و سیکرٹری آب پاشی جمال شاہ بھی موجود تھے۔اجلاس میں نگراں وزیر اعلیٰ سندھ نے حکم دیا کہ پانی چوری کے معاملے میں جو بھی ملوث ہو اسے فوراً گرفتار کیا جائے اور زمینداروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو فصلوں کی کاشت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ان لوگوں کو پانی سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں پانی چوری کی نگرانی کرنے کے لیے رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔