Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایم کیو ایم کی تقسیم سے متعلق فاروق ستار کا اہم اعلان

کراچی - - - -متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے رہنما فاروق ستار نے پارٹی کی تقسیم سے متعلق اہم بیان جاری کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایم کیو ایم کی تقسیم کا بالکل بھی ساتھ نہیں دیں گے۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں سٹی کورٹ میں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینئر رہنما نے کہا کہ الیکشن سے قبل دھاندلی کی جا رہی ہے۔ سرکاری گاڑیوں پر پیپلز پارٹی کے پرچم لگے ہوئے ہیں جبکہ مردم شماری بھی ٹھیک نہ ہونے کا نقصان ایم کیو ایم ہی کو ہو رہا ہے۔ پارٹی کی تقسیم سے متعلق فاروق ستار نے کہا کہ سندھ میں ایم کیو ایم کا ووٹ تقسیم نہیں ہونا چاہیے۔ ہم ایم کیو ایم پاکستان کے کارکن اور رہنما ہیں، میں اس جماعت کی تقسیم کا بالکل ساتھ نہیں دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ بہادر آباد کے ساتھیوں کو سمجھانا چاہتا ہوں کہ اب ہمیں اپنا آپس کے مسائل حل کرلینے چاہییں اور متحد ہوکر اپنی جماعت کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لینا چاہیے، اور یہی عقل مندی کا تقاضا ہے۔فاروق ستار نے مزید کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل تاحال حل نہیں ہوئے۔ سندھ میں مزید صوبے بنائے جانے چاہییں اور اس کے لیے ہم آئین میں ترمیم کرکے مزید انتظامی یونٹس بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ میں کون رکاوٹ،عمران نے بتا دیا

شیئر: