Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچھڑے لے کر جانیوالے مسلم نوجوان کی پٹائی

سورت۔۔۔۔مودی حکومت کے اقتدار میں آتے ہی دلتوں اورمسلمانوں پرشروع ہونیوالا ظلم و ستم کا سلسلہ بند ہونے کا نام نہیں لے رہا ۔ گجرات کےضلع  سورت میں کچھ لوگوں نے ایک مسلمان نوجوان کو تشدد کا نشانہ اس وقت بنایا جب وہ بچھڑے لے کر جارہا تھا۔ نوجوان کی شناخت ولساڑ شہر کے موٹا تائیوان کے رہائشی محب ابو بکر کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ اشرولی گاؤں ، مہوا  سے 6 بچھڑوں کو وین میں لے جا رہا تھاکہ مہوا بردولی روڈ پر پٹرول پمپ کےقریب 4 نوجوانوں نے روکا۔ان کے ہاتھوں میں ڈنڈے دیکھ کر محب نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن چاروں نامعلوم افراد نے اسے پکڑلیا اور  ڈنڈےبرسانے لگے۔جان بچاکر گنے کے کھیت میں چھپ گیا اور وہاں سے سول اسپتال پہنچا۔ ڈاکٹروں نے اس کی حالت دیکھ کر بردولی پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس نےمحب کی شکایت پر آئی پی سی کی دفعہ 323، 324 اور 114 کے تحت4 نامعلوم افرادکے خلاف کیس درج کیا ۔ جائے وقوعہ سے متاثرہ کی گاڑی برآمد کی گئی لیکن بچھڑے لاپتہ ہیں۔بردولی پولیس کے سب انسپکٹر نے بتایا کہ محب کے ہاتھ اور پاؤں زخمی ہیں تاہم اس کی حالات خطرے سے باہر ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -ٹرین کے ٹکٹ کیلئے شہر کا چکر کاٹنے سے چھٹکارا

شیئر: