سڈنی میں سال کا سرد ترین دن
سڈنی .... آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں جمعرات کو سال کا سرد ترین دن رہا جبکہ نیو ساﺅتھ ویلز کے تفریحی مقامات پر برف باری ہوئی۔ ساحلی شہر سڈنی میں جمعرات کو درجہ حرارت 14ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا اور موسم صاف ہونے کے باوجود شہر میں یخ ہوائیں چل رہی ہیں جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ریاست نیو ساﺅتھ ویلز کے تفریحی مقامات پر تقریباً 2فٹ تک برفباری ہوسکتی ہے اور اتوار کو درجہ حرارت ریکارڈ کم ترین سطح تک گرسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے الپائن کے علاقے میں بھی شدید برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔ واضح رہے کہ زمین کے جنوبی نصف کرے میں واقع آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ان دنوں موسم سرما اپنے عروج پر ہے۔ یہاں موسم گرما دسمبر جنوری میں آتا ہے۔