ڈورن حملے میں ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی اطلاعات
کابل ...افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔خفیہ اطلاعات پر افغان صوبے کنٹر میں ڈرون حملہ کیا گیا ۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ سمیت5 افراد مارے گئے۔ امریکی میڈیا نے امریکی فوجی ذرائع کے حوالے سے ملا فضل اللہ کو ڈرون حملے میں نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کی ہے۔سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی اطلاعات آتی رہی ہیں جو درست ثابت نہیں ہوئیں۔