عید پر پاک بھارت بارڈر ’واہگہ‘ پر سرگرمیاں جاری رہیں گی
لاہور- - - - پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی کل عید الفطر منائی جائے گی اور اس روز لاہور میں مشہور مقام پاک بھارت سرحد ’واہگہ‘ پر سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔ذرائع کے مطابق واہگہ بارڈر پر چلنے والی دوستی بس اور ٹرین سروس بھی معمول کے مطابق چلیں گی جبکہ دونوں ممالک میں پیدل آنے جانے والوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا تاہم دونوں ملکوں کے مابین تجارت کا سلسلہ بند رہے گا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اٹاری بارڈر پر سرگرمیاں جاری رہیں گی اور مسافر ہفتہ اور پیر کے روز بھی دوستی بس میں سفر کر سکیں گے دوسری جانب سمجھوتا ایکسپریس بھی پیر کے روز مسافروں کو لے کر بھارت جائے گی۔