Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیاری میں فیفا ورلڈ کپ کا بخار پھیل گیا

 
کراچی:روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ کا بخار کراچی کے علاقے لیاری میں بھی پوری طرح پھیل چکا ہے ۔ کراچی کے علاقے لیاری میں داخل ہوتے ہی ہر گھر پر ورلڈ کپ میں شریک کسی نہ کسی ملک کا جھنڈا لگا نظر آئے گا۔ کوئی ارجنٹائن کا دیوانہ ہے تو کوئی جرمنی کا پرستار۔جس ملک کے سب سے زیادہ فین ہیں وہ جھنڈوں کی تعداد کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ برازیل ہے، کہیں کہیں تو لگ رہا ہے کہ یہ برازیلین بستی ہی ہے۔میگا ایونٹ میں شامل ٹیموں سے ملتی جلتی ٹی شرٹس بھی مارکیٹ میں آگئی ہیں۔مصری فٹبال ٹیم کے کھلاڑی محمد صلاح کی جرسی ہاتھوں ہاتھ بک رہی ہے۔کراچی میں ورلڈ کپ فٹبال کی رنگینیاں بڑھنے لگی ہیں، دکانوں پر مختلف ٹیموں کی جرسیاں فروخت ہورہی ہیں اور خریداروں کا ہجوم بھی بڑھنے لگا ہے۔کوئی میسی کی شرٹ لے رہا تو کوئی رونالڈو کی اور کوئی جرمن ٹیم کا دیوانہ ہے۔فٹبال کے مصری کھلاڑی محمد صلاح کی شرٹ کی مانگ بڑھ گئی ہے، دکانوں پر ان کے نام اور نمبر کی جرسیاں کم پڑگئی ہیں۔مارکیٹ میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی شرٹس برازیل، جرمنی اور ارجنٹائن کی ہیں۔

شیئر: