Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا ورلڈ کپ: "لو اٹ اپ"سحر نہ توڑ سکا

 
ماسکو: دنیا بھر میں فٹبال کے کروڑوں شائقین ان دنوں فیفا ورلڈ کپ کے سحر میں ڈوبے ہوئے ہیں اس کھیل میں فتح اور شکست کے معرکے 14جون سے شروع ہوچکے۔فٹ بال صرف کھیل ہی نہیں بلکہ دنیا کے متعدد افراد کے لیے زندگی، خوشی اور امید کا بھی نام ہے۔ دنیا کے کروڑوں لوگوں کی امیدیں، خوشیاں اور جذبات اس کھیل سے وابستہ ہیں۔ ابتدائی میچ سے ہی شائقین اس کے سحر میں ڈوب جاتے ہیں جو فائنل تک نہیں نکل پاتے تاہم اس کھیل کے کچھ لمحات اور مناظر ایسے بھی ہوتے ہیں، جنہیں برسوں تک نہیں بھلایا جاسکتا۔ ایسی ہی کبھی نہ بھلائی جانے والی چیزوں میں فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کے کچھ آفیشل گانے بھی ہیں، جن کا سحر آج تک برقرار ہے۔یوں تو روس میں ہونے والے ورلڈ کپ کا آفیشل گانا "لو اٹ اپ" مئی 2018ء میں ہی ریلیزکردیا گیا تھا تاہم یہ گانا تاحال 2014ءکے ورلڈ کپ کے گانے "واکا واکا"جیسی شہرت حاصل نہیں کر سکا اور شائقین کے ذہنوں میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیںہوسکا۔

شیئر: