Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناروے کے 2سیاستدانوں نے ٹرمپ کو نوبل امن انعام کیلئے نامزد کردیا

اوسلو۔۔۔ناروے کے 2سیاست دانوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ اَن سے سنگاپور میں ملاقات کے بعد نوبل امن انعام کیلئے نامزد کردیا ہے۔ناروے کی جماعت پروگریس پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمان کرسٹیئن ٹائی برنگ جیڈ اور پر ولی امونڈسین نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان امن اور مصالحت کرانے اور خطے کو ہتھیاروں سے پاک کرنے کیلئے اہم قدم اٹھایا ہے۔امریکی کانگریس کے ایک گروپ نے بھی صدر ٹرمپ کو 2019ء کے نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔نوبل امن انعام کے لیے ناروے کی نوبل امن کمیٹی کو امیدواروں کے نام بھیجے جاتے ہیں اور وہی ان ناموں کا جائزہ لینے کے بعد کامیاب امیدوار کا اعلان کرتی ہے۔نوبل امن کمیٹی کو ہر سال یکم فروری سے قبل نام بھیجے جانے چاہیں۔نامزد ناموں کے بارے میں نوبل امن کمیٹی کو ئی عوامی بیان جاری نہیں کرتی اور وہ ان ناموں کو 50 سال تک خفیہ رکھنے کی پابند ہے۔

شیئر: