نیویارک۔۔۔ اپنی نوعیت کی پہلی تحقیق میں لرزہ خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دنیا کو تباہ کرنے کے لئے ایک سو ایٹم بم کافی ہیں جبکہ کرہ ارض پر اس وقت15 ہزارایٹمی ہتھیار ہیں۔تحقیقاتی رپورٹ سائنس میگزین سیفٹی میں شائع کی گئی ہے۔ مشی گن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے پروفیسر جوشوا پیئرس کی سربراہی میں کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکہ صرف ایک سو بم برسائے اور اس پر کوئی بم نہ گرے تب بھی نائن الیون سے50 گنا زیادہ لوگ امریکہ میں مر جائیں گے۔ایک بم چین میں گرا تو پلک جھپکتے3 کروڑ لوگ مر جائیں گے ،جنگلوں میں آگ لگ جائے گی اور دنیا بھر میں تابکاری سے خوراک تباہ ہو جائے گی۔