Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا ورلڈ کپ: تیسرے دن 4میچ کھیلے جائیں گے

 
ماسکو: فیفا ورلڈ کپ زور و شور سے جاری ہے تیسرے دن 4میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ گروپ سی کی ٹیموں فرانس اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ جو مقامی وقت شام 3بجے شروع ہو گا ، یہ میچ کازان ایرینا اسٹیڈیم کازان میں کھیلا جائیگا۔ دوسرے میچ میں گروپ ڈی کی ٹیمیں ارجنٹائن اور آئس لینڈ مدمقابل ہوں گی ، یہ میچ شام 6بجے کھیلا جائے گااس میچ کا انعقاد اسپارٹک اسٹیڈیم ماسکو میں ہو گا۔تیسرے میچ میں گروپ سی کی ٹیمیں پیرو اور ڈنمارک آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ رات 9بجے مورڈوا ارینا اسٹیڈیم، سرانسک میں کھیلا جائے گا۔ 16جون کے چوتھے اور آخری میچ میں گروپ ڈی کی ٹیمیں کروشیا اور نائیجریا مدمقابل ہوں گی۔ یہ میچ رات 12بجے کیلنینگریڈ اسٹیڈیم ، کیلنینگریڈ میں کھیلا جائے گا۔

شیئر: