Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دعائیں ہی والدہ کو بچا سکتی ہیں،مریم نواز

لندن ... سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ جب سے لندن پہنچی ہوںاپنی والدہ کو ہوش میں نہیں دیکھا، وہ ابھی تک وینٹی لیٹر پر ہیں۔میں اپنی والدہ سے بات کرنا چاہتی تھی، ان کی آواز سننا چاہتی تھی۔ ہارلے ا سٹریٹ کلینک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ڈاکٹر والدہ کی صحت کے بارے میں ابھی کچھ نہیں بتا رہے، وہ ابھی وینٹی لیٹر پر ہی ہیں۔ اللہ تعالیٰ انھیں صحت عطا فرمائے۔ مریم نواز نے کہاکہ ہم کرب سے دوچار ہیں، دعائیں ہی والدہ کو بچا سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں:کلثوم نواز کے کمرے میں گھسنے والا مشتبہ شخص زیر حراست

شیئر: