Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رائے بریلی : اسپتال میں سرکاری ڈاکٹروں کی قلت

لکھنو ..... رائے بریلی کے اسپتالوں میں مکمل انتظامات اورمفت میں دواﺅں کےلئے حکومت کروڑوں کا بجٹ منظور کرتی ہے ، ڈاکٹروں کی کمی آڑے نہ آئے اس کےلئے نجی ڈاکٹروں کو بھی کال کرنے کی کارروائی بھی منظور ہوئی ہے ، لیکن اس کے باوجود بھی مریضوں کو یقین دہانی کے سوا کچھ نہیں ملتا ۔ ضلع اسپتال میں ڈائریا ٹائیفائڈ اور کئی بیماریوں کے مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے ۔ اسپتال میں پھیلی بدنظمی کی وجہ سے مریض ادھر ادھر بھٹکنے پر مجبور ہیں ۔گذشتہ دنوں جب سرکاری ٹیم اسپتال پہنچی تو حقیقت سامنے آگئی۔ضلع اسپتال میں مریضوں کی تعداد زیادہ تھی لیکن کسی ڈاکٹر کے نہ ہونے کی وجہ سے مریض ادھر ادھر بھٹکتے ہوئے نظر آئے ۔ اس سلسلہ میں سی ایم ایس ڈاکٹر ایس مشر نے بتایا کہ میں روزانہ اوپی ڈی اور ایمر جنسی کا معائنہ کرتاہوں اور ڈیوٹی پر موجود نہ رہنے والے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی بھی کی جاتی ہے ۔ 
 
 
 

شیئر: