واشنگٹن۔۔۔صدارتی الیکشن کی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے منیجر پال مانفورٹ کو مقدمہ شروع ہونے تک جیل بھیج دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ایک امریکی عدالت کے جج نے دیا۔ مانفورٹ کو اب شہادتوں میں رد و بدل کے ایک نئے الزام کا سامنا ہے۔ امریکی صدر کی انتخابی مہم میں روسی مداخلت کے معاملے کی تفتیش کرنے والے خصوصی تفتیش کار رابرٹ مُؤلر نے مانفورٹ کو مالی بدعنوانی میں ملوث قرار دے رکھا ہے۔ اس میں انہیں منی لانڈرنگ اور مالی فراڈ کے الزامات کا سامنا ہے۔ مانفورٹ نے ایسے تمام الزامات کی صحت سے انکار کیا ہے۔ اْن کی نقل و حرکت پہلے ہی محدود کی جا چکی تھی۔