Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کروشیا کے مقابلے میں نائیجیریا کی مایوس کن کارکردگی

ماسکو:فیفا ورلڈ کپ کے فائنل مقابلوں کے چوتھے گروپ میں کروشیا اور نائیجریاکا مقابلہ کروشیا کے حق میں 2-0پر ختم ہوگیا۔ نائیجریا کی ٹیم سے شائقین بڑی امیدیں وابستہ کئے ہوئے تھے مگر کھلاڑیوں نے درمیانے درجے کی کارکردگی پیش کی۔نائیجرین ٹیم کے کھلاڑیوں میں ہم آہنگی کا بھی فقدان تھا۔
مزید پڑھیں:جرمنی اور برازیل کل میدان میں اتریں گی
 کروشیا فتح حاصل کرکے 3پوائنٹ کے ساتھ گروپ میں اول آگیا ۔ کروشیا کی ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ آگے چل کر یہ ٹیم دوسری ٹیموں کو ٹف ٹائم دے سکتی ہے۔ کروشیا کا پہلا گول ایک طرح سے فرینڈلی فائر کا نتیجہ تھا۔ گیند نائیجرین کھلاڑی سے ٹکرانے کے باعث گول ہوئی جبکہ دوسرا گول پینالٹی کا نتیجہ تھا۔
فیفا ورلڈ کپ، اپ ڈیٹ رہیں

شیئر: