Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاشف قاتلانہ حملہ: ڈاکٹر کفیل کا بی جے رکن پارلیمنٹ پر الزام

لکھنؤ۔۔۔۔ گورکھپور میڈیکل کالج میں آکسیجن کی کمی کے باعث بچوں کی موت کے معاملے میں گرفتار کئے گئے ڈاکٹر کفیل کو گزشتہ دنوں جیل سے رہا کیا گیا ہے۔  انہوں نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کملیش پاسوان پر بھائی کے قاتلانہ حملے کاالزام لگاتے ہوئے سی بی آئی سے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ واضح ہوکہ 10جون کو کاشف پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا۔ کاشف جمیل خان پر جان لیوا حملے میں نیا موڑ اس وقت آیاجب ڈاکٹر کفیل خان نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کملیش پاسوان پر الزام لگایا کہ انہوں نے کرائے کے قاتلوں سے بھائی پر فائرنگ کروائی تھی۔ابھی تک اس معاملے میں کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔کفیل خان نے کہا کہ بلدیو پلازا کے مالک بی جے پی رکن پارلیمنٹ کملیش پاسوان اور لینڈ مافیا ستیش ننگلیا نے اس حملے کو انجام دینے کیلئے شاٹ شوٹرز کی مدد لی۔آپریشن کے بعد کاشف کی طبیعت خراب ہونے کے بعد لکھنؤ منتقل کیا گیاجہاں ان کی حالت بہتر ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -شاجاپور میں ڈی جے بجانے پر تصادم،متعد د افرادزخمی

شیئر: