Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب امریکی بانڈز کی خریداری میں ہند پر بازی لے گیا

 ریاض..... سعودی عرب اپریل 2018ء کے اختتام پر 159.9 ارب ڈالر کا سرمایہ لگاکر امریکی بانڈز خریدنے والے ممالک میں 11 ویں پوزیشن پر آگیا۔ مارچ کے آخر میں سعودی عرب 151.2 ارب ڈالر تک کا سرمایہ امریکی بانڈز پر لگایا ہوا تھا۔ ایک ماہ کے دوران 8.7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرکے 5.8 فیصد کے تناسب سے آگے بڑھ گیا جبکہ ایک سال کے دوران 33.1 ارب ڈالر امریکی بانڈز کی خریداری کی۔ اس طرح سعودی عرب ہندوستان پر بازی لے گیا۔ امریکی وزارت خزانہ نے مذکورہ معلومات پر مشتمل رپورٹ جاری کرکے واضح کیا کہ مارچ 2015ءمیں امریکی بانڈز خریدنے والے ممالک کی جو تفصیلات جاری کی گئی تھیں تب سے اب تک سعودی عرب امریکی بانڈز کی خریداری میں سب سے زیادہ سرمایہ لگانے والا ملک بن چکا ہے۔ سعودی عرب نے سال بہ سال اضافہ کیا ہے۔ ایک اطلاع کے مطابق اپریل 2017ءکے آخر میں سعودی عرب امریکی بانڈز پر 126.8 ارب ڈالر لگائے ہوئے تھا۔ 
 

شیئر: