Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قاہرہ میں پہلی تجریدی آرٹ کی نمائش

سعودی عرب اور مصر 9جولائی کو تجریدی آرٹ کی پہلی نمائش کا قاہرہ میں افتتاح کرینگے ۔ نمائش کا اہتمام سعودی وژن 2030کے تحت کیا جارہا ہے۔ دونوں ملکوں میں تجریدی آرٹ کے معروف فنکار اپنی تخلیقات پیش کرینگے۔ نمائش کا سلسلہ 10روز تک جاری رہیگا۔لمسات القاہرہ گیلری میں نمائش لگائی جائیگی۔ نمائش کی رابطہ کار مئیسا مصطفی نے عکاظ کو بتایا کہ 40فن کار مرد و خواتین کی تخلیقات سے نمائش آراستہ ہوگی۔ اس سے ہونے والی آمدنی کا 10فیصد حصہ ڈاکٹر مجدی یعقوب اور کینسر اسپتال کو پیش کی جائیگی۔
 

شیئر: