جازان پر میزائل حملہ، پاکستانی زخمی
ریاض..... یمن میں سرکاری افواج کی حمایت کیلئے قائم عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ اتوار کی رات کو ایران کے حمایت یافتہ حوثیو ںنے صعدہ شہر سے سعودی شہر جازان پر بیلسٹک میزائل داغا تھا ۔ یہ میزائل آبادی سے دور ایک مقام پر گر کر تباہ ہوگیا۔ اس سے ایک پاکستانی شہری زخمی ہوا ہے۔ زخم معمولی درجے کے ہیں۔ ترجمان کا کہناہے کہ نئے حملے نے مزید ثابت کردیا کہ حوثی عالمی قراردادوں کی خلاف ورزی جاری رکھنے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں۔