جدہ کا ساحل ورلڈ فٹبال کپ کا میدان بن گیا
جدہ..... جدہ شہر کا ساحل عید ایام میں ورلڈ فٹبال کپ کے میدانوں میں تبدیل ہوگیا۔ یہاں محکمہ تفریحات نے ورلڈ کپ کے میچ براہ راست دکھانے کیلئے دیو ہیکل اسکرین نصب کررکھے ہیں۔ رات دیر گئے تھے شائقین ان کے اطراف ہلہ گلہ کرتے رہتے ہیں۔ اس موقع پر مختلف تفریحی پروگرام بھی منعقد کئے جارہے ہیں۔