Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

1251966 غیر قانونی تارکین گرفتار

ریاض ...  26صفر 1439ھ سے شروع کئے جانے والے” غیر قانونی تارکین سے پاک وطن مہم“ مشن کے تحت 29 رمضان تک اقامہ و محنت و سرحدی سلامتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 1251966گرفتار کئے گئے جبکہ 19233درانداز پکڑے گئے۔ تفصیلات کے مطابق مملکت کے تمام علاقوں سے اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 931069،محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 218897اور سرحدی سلامتی قانون پامال کرنے والے 102000گرفتار کئے گئے۔دراندازی کرنے والے 19233پکڑے گئے۔ ان میں 54فیصد یمنی ، 43 فیصد ایتھوپین اور 3فیصد مختلف ممالک کے تھے۔سعودی سرحدیں پارکرنے والے 790گرفتار کئے گئے۔
 

شیئر: