Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرف کے کاغذات مسترد‘ نااہلی کی وجہ سے انتخابات سے باہر

اسلام آباد- -  -  سابق صدر اور آرمی چیف پرویز مشرف کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک (چترال) سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک (چترال) سے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جسے ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے مسترد کردیا گیا ہے دوسری جانب آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد کے اسی حلقے کے لیے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔پارٹی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سابق صدر پرویز مشرف نااہل ہونے کی وجہ سے آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے تاہم ان کی پارٹی کے دیگر لوگ الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے اور اس مرتبہ بائیکاٹ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مشرف کی واپسی میں رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -زرداری اور فریال تالپور کیخلاف سازش؟

شیئر: