تحریک طالبان پاکستان کا نیا سربراہ کون ہوگا؟
پشاور...کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر عمر رحمان کو ٹی ٹی پی کا نیا امیر منتخب کئے جانے کی اطلاعات ہیں تاہم طالبان ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔عمررحمان ماضی میں پرویز مشرف پر خودکش حملے کی پلاننگ میں بھی ملوث رہا ۔ سوات میں فوج کے آپریشن کے بعد 2009میں افغانستان فرار ہوگیا تھا۔ کمانڈر محسود گروپ کے نورولی عرف منصور عاصم جو اس وقت طالبان کے نائب امیر اور شوریٰ کے رکن بھی ہیں مضبوط امیدوار ہیں۔ملافضل اللہ کی ہلاکت کے بعد نئے امیر کے انتخاب میں ٹی ٹی پی مشکلات کا شکار ہے ۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ طالبان نئے امیر کیلئے 2 مزید کمانڈرز کے نام گردش کررہے ہیں۔جن میں باجوڑ گروپ کے ابوبکر مفتی اور درہ آدم خیل گروپ کے عبداللہ شامل ہیںتاہم ان دونوں کے نام زیر غور نہیں لائے گئے ۔