جتنے بھی ہندودہشتگرد پکڑے گئے ان کا تعلق آر ایس ایس سے رہا، دگ وجے سنگھ
نئی دہلی۔۔۔۔کانگریس کے سینیئر رہنما دگ وجے سنگھ نے آر ایس ایس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ جتنے بھی ہندو دہشتگرد پکڑے گئے ان کا تعلق آر ایس ایس سے رہا۔ مہاتما گاندھی کا قتل کرنے والا شخص ناتھور ام گوڈسے بھی آر ایس ایس سے منسلک رہا۔ سنگھ کے اس بیان پر آر ایس ایس نے ناراضی کا اظہار کی۔ آر ایس ایس کے رہنما اندریش کمار نے کہا کہ بھگوا دہشتگردی کہہ کر کانگریس نے غلطی کی۔ اس نے کئی کیس میں نام دیئے ۔لگتا ہے اب اُسے دہشتگردی سے جوڑ کر فساداور فرقہ وارانہ منافرت پھیلانا چاہتی ہے۔دگ وجے کے بیان کی کانگریسی رہنما اور سابق وزیر سلمان خورشید نے تائید کی۔وزارت داخلہ کے سابق سیکریٹری آر وی ایس منی نے دگ وجے سنگھ پر تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہندو دہشتگردی کی جھوٹی کہانی گڑھی تھی جس سے اصلی دہشتگرد بچ کر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔