سیوان۔۔۔۔بہار میں ضلع سیوان کے میروا تھانہ علاقے کے تحت مسکرہی گاؤں میں زہرآلود کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 4افراد کی موت ہوگئی جبکہ 5کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مسکرہی گاؤں کے باشندے اسرائیل انصاری کے گھر کے لوگوں نے رات کا کھانا کھایا جس کے بعد 9افراد کی طبیعت خراب ہوگئی۔ فوراً مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران اسرائیل انصاری اوراکبری خاتون کی موت ہوگئی۔ دیگر 7افراد کو گورکھپور میڈیکل اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ راستے میں ناعمہ اور عامر انصاری نے دم توڑ دیا۔ پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکر معاملے کی چھان بین شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -آوارہ کتوں نے ڈیڑھ سالہ بچے کو نوچ کر ہلاک کردیا