Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متوفی کے ڈرائیور کا وارث کے نام نقل کفالہ بلا فیس

جدہ.... محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ ڈرائیور کا نقل کفالہ ورثہ کے نام ہونے پر کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔ مقررہ ہدایات کے مطابق متوفی کفیل کے ڈرائیور کی خدمات کسی فیس کے بغیر اس کے کسی بھی وارث کے نام منتقل ہوسکتی ہیں۔ البتہ آجر کی منظوری کے بغیر اقامہ کی تجدید ممکن نہیں۔ اقامہ گم ہونے پر ایک ہزار ریال جرمانہ ہے ۔ وزٹ ویزا میں توسیع مدت ختم ہونے سے 7 دن پہلے کرائی جاسکتی ہے۔ 
 

شیئر: