شاہ سلمان نے محکمہ تفریحات کے سربراہ احمد الخطیب کو سبکدوش کردیا
ریاض.... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے محکمہ تفریحات کے سربراہ احمد بن عقیل الخطیب کو انکے منصب سے سبکدوش کردیا۔ ایوان شاہی نے پیر کو اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ شاہ سلمان نے وزرا٬ء، نائبین اور اعلیٰ درجے کے عہدیداروں کے قوانین کے مطابق احمد بن عقیل الخطیب کو محکمہ تفریحات کے سربراہ اعلیٰ کے عہدے سے سبکدوش کردیا اور متعلقہ اداروں کو اس پر عملدرآمد کے احکا م بھی جاری کردیئے۔ شاہ سلمان نے پبلک پراسیکیوشن کے 66ارکان کی ترقی کا حکمنامہ بھی جاری کردیا۔ پبلک پراسیکیوٹر شیخ سعود المعجب نے اس پر خادم حرمین شریفین کا شکریہ ادا کیا ہے۔