Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دستر خوان پر اسٹفڈ کوفتے کے ساتھ کریں ایک نیا اضافہ ‎

اجزاء۔
قیمہ۔ایک کلو
پیاز ۔چار عدد
لہسن۔ چار جوے
سرخ مرچ پاؤڈر۔ایک کھانے کا چمچ
ادرک۔ ایک انچ کا ٹکڑا
چنے کی دال۔ دو چائے کے چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر۔ایک چائے کا چمچ
نمک۔ حسب ذائقہ
ہلدی پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ
بادام، پستے۔ گارنشنگ کے لئے
سبز کشمش ۔دو چائے کے چمچ
بادام۔ دو چائے کے چمچ
انار دانہ۔ ایک چائے کا چمچ
پو دینہ۔ ایک گٹھی
ہرا دھنیا۔ چند پتے
انڈے۔ دو عدد
خشخاش۔ ایک چائے کا چمچ
دہی۔ایک کپ
گھی۔ایک کپ
ترکیب۔چنے کی دال قیمے میں ڈال دیں۔ اس میں چار جوے لہسن، نمک، سرخ مرچ پاؤڈر، آدھا گرم مصالحہ پاؤڈر، ایک گٹھی پیاز کاٹ کر ڈالیں۔ اس کے بعد دو کپ پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے کے لئے رکھ دیں۔ جب دال گل جائے اور پانی اچھی طرح خشک ہو جائے تو چولہے سے اتار کر اس میں خشخاش شامل کر کے باریک پیس لیں۔ انڈے پھینٹ کر قیمے میں ملا دیں اور اچھی طرح گوندھ لیں۔ بادام کی گریاں گرم پانی میں بھگو کر چھلکے اتار کر ہوائیاں کاٹ لیں اورکشمش تل لیں۔ انار دانہ اور پو دینے کی پتیاں پیس کر حسب ذائقہ نمک، لال مرچ پاؤڈر ڈالیں اور چٹنی تیار کر لیں۔حسب ضرورت قیمہ لے کر اس کا خول بنائیں اور اندر چند دانے کشمش ، چند ہوائیاں، بادام ذراسی چٹنی ڈال کر گول کر لیں۔ 
اس طرح سارے قیمے کے کوفتے تیار کر لیں۔ کسی کھلے برتن میں گھی گرم کر کے کوفتے ڈال کر فرائی کر لیں، اس کے بعد نکال کر پلیٹ میں رکھ لیں۔ پتیلی میں گھی گرم کر کے بقیہ تین پیازکے سلائس کاٹ کر ڈالیں۔ اس کے بعد اس میں لہسن، سرخ مرچ پاؤڈر، ادرک، ہلدی پاؤڈر اور دہی ڈال کر بھون لیں اور تھوڑے سے پانی کا چھینٹا دے دیں۔ اس کے بعد اس میں ایک ایک کر کے فرائی کئے ہوئے کوفتے ڈالیں اور چند منٹ بعد اتار لیں۔ اسٹفڈ کو فتے تیار ہیں۔سرونگ ڈش میں نکال کر بادام، پستے اور لیموں سے گارنش کر کے سرو کر یں۔
 

شیئر: