Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالوں کی قدرتی چمک بحال کریں ‎

بالوں کی خوبصورتی اور چمک کے لیے نت نئے شمپو اور کنڈشنر استعمال کیے جاتے ہیں لیکن اکثر اوقات یہ بالوں کا قدرتی حسن واپس لوٹانے میں ناکام رہتے ہیں ۔ قدرتی اجزاء اور گھریلو نسخوں کے ذریعے بالوں کی چمک ، ریشمی پن اور کشش کو بحال کیا جا سکتا ہے اور خشکی سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے ۔
ماہرین کے مطابق سرکہ بالوں کے لیئے قدرتی کلینزر کا کام کرتا ہے ۔ اسے مہینے میں ایک بار استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ پانی میں موجود نمکیات بالوں میں سختی اور خشکی پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں سرکے کا استعمال نمکیات کے اثرات کے سدباب میں مدد دیتا ہے ۔ زیتون کے تیل اور دہی کا استعمال بالوں کی پی ایچ متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے ۔ ایک چمچ زیتون کے تیل میں دو چمچ دہی شامل کرکے بالوں میں لگانے سے بالوں کی قدرتی چمک واپس آ جاتی ہے ۔ بالوں میں سے خشکی ختم کرنے کے لئے لیموں اور سیب کا جوس بھی انتہائی مفید ہے ۔ ایک چمچ سیب کا جوس لے کر دو چمچ لیموں کا رس شامل کرلیں ۔ اسے بال شیمپو کرنے کے بعد اپلائی کریں اور ایک منٹ بعد سر دھولیں ۔ ماہرین کے مطابق سیب کے جوس کی تزابیت بالوں کی بیرونی سطح کو لچکدار اور چمکدار بناتی ہے ۔

شیئر: