ووٹرز کو معلومات کی فراہمی‘ امیدواروں کی تفصیلات عام کی جائیں گی
اسلام آباد - - - الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تفصیلات ویب سائٹ کے ذریعے عام کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ووٹرز کو ان سے متعلق معلومات دستیاب ہو سکیں۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی تفصیلات ویب سائٹ پر اجری کی جائیں گی۔ جس میں ظاہر کیے گئے اثاثوں سمیت دیگر معلومات اور حلف ناموں کی تفصیلات بھی شامل ہوں گی۔ اضح رہے کہ رواں برس سپریم کورٹ نے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند امیدواروں کو حلف نامہ جمع کرانا لازمی قرار دیا تھا جس کے بعد گزشتہ الیکشن کے مقابلے میں رواں برس انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تعداد کم ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ 2013ء کے عام انتخابات میں 28 ہزار 302 امیدوار تھے جبکہ رواں برس 21 ہزار 482 افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔