Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہباز شریف کے سڑک کراس کرنے کی وڈیو وائرل

لندن ... لندن میں شہباز شریف کے ٹریفک کے باعث بھاگ کر سڑک کراس کرنے کی وڈیو وائرل ہوگئی۔ وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان میں پروٹوکول کے جھرمٹ میں سفر کرنے والے سابق وزیر اعلی ٹیکسی سے اتر کرتنہا بھاگ کر سڑک کراس کرر ہے ہیں ۔واضح رہے کہ شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لئے لند ن میں ہیں ۔جمعہ کو وطن واپس پہنچیں گے ۔ وڈیو وائرل ہونے پر شہباز شریف کو تحریک انصاف کے کارکنوں نے تنقید کا نشانہ بنایا وہیں عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ اگر یہ سچ ہے اور کوئی فریب نظر نہیںہے تو اس شخص کے لئے احترام بڑھا ہے۔
 

شیئر: