مکانات کیلئے شہریوں کو 83 ہزار قرضوں کا اجراء
ریاض.... گزشتہ 6 ماہ کے دوران سعودی حکومت کی جانب سے جاری کئے جانے والے رہائشی قرضوں کی تعداد 83 ہزار تک پہنچ گئی۔ فروغ املاک فنڈ نے مقامی بینکوں اور فنڈ فراہم کرنے والے اداروں کے اشتراک سے قرضے فراہم کئے۔ یہ قرضے سرکاری پالیسی اور سبسڈی پالیسی کے تحت جاری کئے جارہے ہیں۔ 2018ء کے دوران رہائشی پروگرام کے تحت 33137 پلاٹس شہریوں کو مفت تقسیم کئے گئے۔ دسمبر تک مزید ایک لاکھ قرضے جاری کئے جائیں گے۔