Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے حصص 100 ارب ریال کی حد عبور کرگئے

ریاض..... سعودی مارکیٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے حصص 100 ارب ریال کی حد عبور کر گئے۔ یہ اعدادوشمار 7 جون 2018ءکو ہونےو الے لین دین کے بعد آخری وقت کے ہیں۔ یہ سعودی حصص مارکیٹ کا 5.05 فیصد ہیں۔ سعودی حصص مارکیٹ کی قدر 1.99 ٹریلین ریال ہے۔ یہ مورگن اسٹینلے کیپٹل انٹرنیشنل (ایم ایس سی آئی) کے آج بدھ کو اس اعلان سے قبل اہم تبدیلی ہے جس میں یہ واضح کیا جائے گا کہ سعودی حصص مارکیٹ کا درجہ بڑھا دیا گیاہے۔ 2018ءکے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں نے جون کے مہینے میں سب سے زیادہ براہ راست حصص خریدے۔ جون 2015ءمیں غیر ملکیوں کو سعودی حصص مارکیٹ میں لین دین کی اجازت دی گئی تھی۔ 
 

شیئر: