الحرم ٹیکسی کا رنگ پیلا نہیں ہوگا، شوال میں نہیں چلے گی
ریاض..... پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ الحرم ٹیکسی کا سلسلہ شوال میں شروع نہیں ہوگا، ابھی اس کی تیاریاں جاری ہیں۔ قاعدے ضابطے ترتیب دیئے جارہے ہیں۔ اتھارٹی کے ایک عہدیدار عبداللہ صایل المطیری نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر جو یہ اطلاع گردش کررہی ہے کہ الحرم ٹیکسی شوال سے ہی شروع ہوجائے گی درست نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پیلی ٹیکسی نہیں ہوگی ، اس پر عملدرآمد کی صورت میں ضیوف الرحمان راحت کا سانس لیں گے۔ اس سلسلے میں تمام تقاضے پورے کرنے کیلئے ایک ادارے سے مشاورت لی جائے گی۔