Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم مودی نے دہرہ دون میں 55ہزار افراد کے ہمراہ یوگا کیا

دہرہ دون۔۔۔۔عالمی یوگا دن کے موقع پر آج وزیر اعظم نریندر مودی نے دہرہ دون  کے فاریسٹ ریسرچ انسٹیٹیوٹ (ایف آر آئی) میں تقریباً55ہزار افراد کے ہمراہ یوگاکیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ بات تمام ہندوستانی باشندوں کیلئے قابل فخر ہے کہ دنیا کے مختلف علاقوں میں لوگ سورج کی پہلی کرن کا استقبال یوگا (ایکسرسائز)کے ذریعے کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اتراکھنڈ کئی عشروں سے یوگا کا مرکز رہا ہے ۔ یہاں کے پہاڑ ،جھرنے اور ہوا ئیں یوگا کیلئے متحرک کرتی ہیں۔ملک کے عوام کوعالمی یوگا دن کے موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہمالیہ سے صحرا تک ،دہرہ دون سے لیکر ڈبلن تک اور جکارتہ سے لیکر جوہانسبرگ تک یوگ ہی یوگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا کے لوگ یوگاکے فوائد کے پیش نظر اسے اپنانے لگے ہیں اور پورا جہاں امن کا گہوارہ بنتا جارہا ہے۔ یوگ اتحاد اور باہمی رواداری کے ماحول کو فروغ دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یوگا کی منظوری سب سے پہلے امریکہ نے دی ۔
مزید پڑھیں:- - - -جموں و کشمیر میں گورنر راج نافذ، صدر جمہوریہ نے منظوری دیدی

شیئر: