جے سی بی مشین(شیول)میں بٹھاکر دولہا اپنی دلہن کوگھر لے آیا
پتور۔۔۔۔کرناٹک کے ضلع پتور میں ایک انوکھی بارات دیکھنے میں آئی۔ یہاں ایک دولہا اپنی دلہن کو ڈولی ، گھوڑی یا کار میں نہیں بلکہ جے سی بی مشین (شیول)میں بٹھاکر لے آیا۔ اس انوکھی وداعی کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔سنتیار گاؤں کا چیتن شیول آپریٹر ہے۔ اس کی شادی ممتا سے ہوئی ۔ چیتن نے فیصلہ کیا کہ وہ شیول میں ہی اپنی دلہن کو وداع کراکر لائے گا۔ گزشتہ روز بارات لیکر شادی کی تقریب میں پہنچا ۔ شادی کی رسمیں ادا ہونے کے بعد دولہا نے دلہن کو جے سی بی مشین بکیٹ(جہاں سے جے سی بی مشین زمین کی کھدائی کا کام کرتی ہے)میں بٹھایااور پھولوں سے سجاکر دلہن کو گھر لے آیا۔