اسلام آباد۔۔۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے ظاہر کیے گئے اثاثے بھی سامنے آ گئے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے بیٹے اور ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز کے نام پر 155 کنال زمین ہے تاہم ان کے پاس ذاتی گاڑی نہیں ہے۔شہباز شریف کی جانب سے الیکشن کمیشن کو فراہم کی گئی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ان کے بینک میں 43 لاکھ 70 ہزار 243 روپے بیلنس موجود ہے اور وہ رمضان شوگر ملز سمیت 21 نجی ملز میں شیئر ہولڈر بھی ہیں تاہم ان کے پاس کوئی ذاتی گاڑی نہیں ہے۔دیگر تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز نے دو شادیاں کی ہیں۔ واضح رہے کہ ان کے والد شہباز شریف نے بھی دو ہی شادیاں کررکھی ہیں۔