ٹکٹ نہ ملنے پر ن لیگی رہنماﺅں کا آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ
لاہور: مسلم لیگ ن کی جانب سے آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات کے لیے ٹکٹ جاری نہ کرنے پر پارٹی کے رہنماﺅں نے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہ دیئے جانے پر ن لیگ کے رہنما زعیم قادری نے آزاد امیدوار کے طور پر قومی اسمبلی کا انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مزید 2 لیگی رہنما عمران شاہ اور آصف رضا بیگ بھی آزاد حیثیت ہی سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ زعیم قادری قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133، عمران شاہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 166 اور آصف رضا صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 167 سے آزاد امیدوار کے طور پر انتخابی میدان میں اتریں گے۔