Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانس نے پیرو کو فٹبال ورلڈکپ سے باہر کردیا

ماسکو: گروپ سی میں فرانس نے پیرو کو شکست دے کر فٹبال ورلڈکپ سے باہر کردیا ۔ ڈنمارک اور آسٹریلیا کا مقابلہ 1-1سے برابر رہا۔روس میں فیفا ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ گروپ سی میں پیرو کی ٹیم کی یہ لگاتار دوسری شکست تھی، فرانس کی پری کوارٹر فائنل مرحلے میں رسائی ممکن ہو گئی ہے۔ فرانس کی جانب سے واحد گول ریلیان مباپے نے ا سکور کیا۔ڈنمارک اور آسٹریلیا کے درمیان بھی تگڑا مقابلہ ہوا، ساتویں منٹ میں اریکسن نے گول کر کے ڈنمارک کو برتری دلا دی۔ 38 ویں منٹ میں آسٹریلوی مائل جیڈنک نے پینالٹی پر گول کرکے میچ 1-1گول سے برابر کر دیا۔ دوسرے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہ کرسکی اور میچ 1-1 گول کی برابری پر ختم ہوا۔

شیئر: