Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیرو نے نیوزی لینڈ کیخلاف کامیابی کو کالا جادو قرار دے دیا

لاہور:کرکٹ کے بعد فٹبال میں بھی کالا جادو چل گیا۔ فٹبال ورلڈ کپ میں رسائی کے بعد پیرو نے نیوزی لینڈ کیخلاف بڑی کامیابی کو عاملوں کی کرامات قرار دے دیا۔ اب کھیل محنت سے نہیں جادو سے جیتیں ، کرکٹ کے بعد فٹبال میں بھی کالا جادو آ گیا۔ پیرو کی ٹیم نے 35 برس بعد فٹبال ورلڈ کپ میں رسائی حاصل کی اور وجہ کارکردگی یا محنت نہیں ، کالے جادو کو قرار دیا۔ نیوزی لینڈ کیخلاف اہم میچ کے دوران کئی جادوگرا سٹیڈیم کے باہر مخالف فٹبالرز کے پوسٹرز پکڑ کر عمل کرتے رہے۔ اس سے قبل سری لنکن ٹیسٹ ٹیم کے کپتان دنیش چندیمل نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کی وجہ جادو کے اثرات کو قرار دیا تھا۔ 

شیئر: